پولیس ڈیپارٹمنٹ اورصحافیوںکاچولی دامن کاساتھ ہے،راجہ محمداکمل

صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں آج کے دورمیںمیڈیاکے اہمیت سے کسی صورت انکارممکن نہیں،ایس پی کوٹلی

جمعرات 11 جولائی 2019 15:56

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) ایس پی راجہ محمداکمل نے کہاہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اورصحافیوںکاچولی دامن کاساتھ ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں آج کے دورمیںمیڈیاکے اہمیت سے کسی صورت انکارممکن نہیں۔آپ لوگ معاشرے کااہم جزو ہیں۔آپ مسائل کی نشاندہی کریں ہم انہیں ترجیحی بنیادوںپرحل کریںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آفس میںمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی راجہ محمداکمل نے کہاکہ صحافی معاشر ے کے پڑھے لکھے اورذمہ دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیںصحافی معاشرے میںپائے جانے والی خرابیوں،مسائل اورجرائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیس محکمہ میںتبادلے ہوتے رہتے ہیںہم اپنی ڈیوٹی عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کررہے ہیںڈیوٹی جہاںپربھی ہوتی ہے ایمانداری اورخدمت خلق کے جذبہ سے سرشارہوکرکرنی چاہیے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیںاس عزم کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطافرمائے۔میڈیاپولیس عوام کے درمیان ایک پل کاکرداراداکرتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں