یوم الحاق پاکستان شایان شان طریقہ سے منائے جانے کے حوالے سے تقریب( آج) بلدیہ ہال کوٹلی میں منعقد ہو گی

جمعرات 18 جولائی 2019 15:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنرآفس سے جاری سرکلرکے مطابق یوم الحاق پاکستان شایان شان طریقہ سے منائے جانے کے حوالے سے تقریب آج دن 10:00 بجے بلدیہ ہال کوٹلی میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد کے علاوہ آفیسران و ماتحت عملہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے بذریعہ سرکلر جملہ ضلعی سربراہان محکمہ جات کو پا بند کیا ہے کہ وہ معہ ماتحت آفیسران و سٹاف تاریخ و وقت مقررہ پر تقریب میں شمولیت /حاضری کو یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں