سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کا جسٹس صداقت حسین راجہ کے والدکی وفات پراظہار تعزیت

پیر 21 اکتوبر 2019 18:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے جسٹس صداقت حسین راجہ کے والدکی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جسٹس صداقت حسین راجہ کے والدکی وفات کی خبر سن کر افسوس ہوا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں