کوٹلی کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت خصوصی دلچسپی رکھتی ہے، راجہ نصیر احمد

پیر 24 فروری 2020 19:01

کوٹلی آزادکشمیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیر بلدیات لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ کوٹلی آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ضلع ہے اور اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے’’ گرین اینڈ کلین کشمیر‘‘ ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے آفیسران تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، تعمیراتی کاموں میںسست روی اورکام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، حکومت آزاد کشمیر اداروں کو وسائل اورعوام کو بنیادی سہولیات باہم پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں کوآفیسران کو ہدایت کی کہ دلجمعی سے کام کریں اور بہتر نتائج دیں بصورت دیگر جو آفیسرکام نہیں کرے گا گھر جائے گا۔

(جاری ہے)

بلدیہ ہال میںمنعقد جائزہ اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل ،میونسپل کارپوریشن، ٹائون کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے، ایڈمنسٹریٹرز اپنی کاوشیں برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہو لیات کی فراہمی یقینی بنائیں، ترقیاتی کام فی الفور مکمل کیے جائیں، حدود بلدیہ کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر بلدیات نے کمیونٹی ہال میں لائبریری کے قیام اور ہائوسنگ سکیم چلڈرن پارک کی فوری اور خوبصورت تعمیر کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں