ملکی سلامتی کے اداروںکی جڑیں عوام الناس کے اندرموجودہیں‘علماء کرام

جمعہ 24 جون 2022 12:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) دفترضلع مفتی کوٹلی میںمفتی عابدحسین غزالی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا۔جس میںکوٹلی شہر کے جملہ مکاتب فکرکے نمائندہ علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میںمفتی صاحب،علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جودنیامیںاسلام اورپیغمبراسلام ﷺ کی ذات پرایک متنازعہ بحث چھیڑکریورپ اورہندوستان میںگستاخیاںکی جارہی ہیں ان کامقابلہ کرنے کے لیے علماء کرام،خطباء کرام کوحکمت عملی اوردانشمندانہ طریقے سے کرداراداکرناچاہیے اورپاکستانی قوم اورخاص طورپرامت مسلمہ کے اندر جوغصہ اورجوش اس وقت پایاجارہاہے اس کواس طریقہ میںاستعمال کیاجائے جوکہ امت اورملک کے لیے بہترہونہ کہ ملک تباہی کی طرف چل نکلے۔

مزیدیہ کہ ملکی دفاع کے لیے ملکی سلامتی کے اداروںاورخاص کرپاک فوج کااثرورسوخ عوام الناس کے اندرموجودہونالازمی ہے اورپاک فوج اورپاکستان اس وقت تک اس لئے قائم ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروںکی جڑیں عوام الناس کے اندرموجودہیں اورفی زمانہ کچھ سازشی عناصر فوج اورعوام کے اندردوریاںپیداکرنے کی کوشش کررہے ہیںعلماء کرام کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ اس سازش کوناکام بنانے کے لیے اپناکرداراداکریں اورقوم کافوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوناملک کی سلامتی کے لیے لازمی ہے۔

(جاری ہے)

آج جملہ علماء کرام نے متفقہ قراردادپاس کی کہ جس میںاسلام اورپیغمبراسلام ﷺ کی ناموس پرحملوںاورملکی اداروںکے خلاف سازش کی پرزورمذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں