کھوئیرٹہ پولیس نے بڑے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

بدھ 21 ستمبر 2022 16:27

کھوئیرٹہ پولیس نے بڑے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2022ء) کھوئیرٹہ پولیس نے بڑے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا1 کلو سے زائد چرس برآمد نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھوئیرٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور ڈرگ ڈیلر محمد عنصر ولد محمد اکبر قوم ملک ساکن چک کوٹلی سوہلناں کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی جس پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا ملزم کے نیٹ ورک کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ کارروائی ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر احمد کی سرکردگی میں کی گئی جن کے ہمراہ ڈی ایف سی راجہ اخمل،راجہ صفیان،مبین اکرم تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں