ْکوٹلی ،کم عمر ڈرائیور / بدوں لائسنس / رکشہ چنگ چی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کاآغاز

بدھ 20 مارچ 2024 14:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اخترنے ہمراہ ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیور / بدوں لائسنس / رکشہ چنگ چی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کاآغازکردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اخترکی جانب سے ضلع کوٹلی میں یہ کارروائی سب سے بڑی اور پہلی کارروائی تھی جس میں متعدد رکشے ضبط کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے کیے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم احتر نے کہا بدوں لائسنس کم عمر ڈرائیور کو شہر میں گاڑی/ رکشہ چنگ چی چلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئندہ بدوں لائسنس کم عمر ڈرائیور رکشہ چنگ چی چلانے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ تحت ضابطہ وقانون کارروائی کرتے ہوئے تھانہ حوالات بند کر دیا جائے گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں