کوٹلی یونیورسٹی میں پودے لگانے کی تقریب، پروفیسر ز اور سٹوڈنٹس نے پودے لگائے

جمعرات 21 مارچ 2024 14:41

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) جنگلات کے عالمی دن 21مارچ کے موقع پر محکمہ جنگلات تجدید اور آ ئی سی بی ڈبلیوایم کے زیر اہتمام کوٹلی یونیورسٹی میں پودے لگانے کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں یونیورسٹی کے پروفیسر ز اور سٹوڈنٹس نے پودے لگائے اور محکمہ جنگلات کی طرف سے طلبہ و طالبات میں پودے بھی تقسیم کئیے گئے اس موقع ڈین فیکلٹی آ ف سائینسز ڈاکٹر صباحت اکرم،خزانچی پروفیسر ڈاکٹر معروف اکرم ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈاکٹر شجاعت علی راٹھور اسٹیٹ آفیسر شہاب اصغر اسلامک ریلیف کے زمہ داروں سمیت ڈی ایف او تجدید ساجد ندیم ڈی ایف او Icbwmثمر اقبال کے علاوہ رینج آفیسر مہظر لطیف،راجہ معروف اکرم نمائیدہ پی ایم یو ذوالفقار گورسی اور فیصل عارف،چوہدری حمید،سردار سعید فارسٹر ز نے پودے لگائے اس موقع پر شرکائ تقریب کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں وقوع پزیر ہورہی ہیں ایسے میں شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ہر شہری کو چاہئے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائے۔آخر میں دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں