وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:13

وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8ملین میٹرک ٹن کردیا ۔

وزیر اعظم کی جانب سے اس ضمن میں پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نیکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں