آزاد کشمیر کے اندر پرائیویٹ ہاسپٹلز کو کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی،وزیر صحت عامہ

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پرائیویٹ ہاسپٹل میں پیشنٹ محمد صادق کی دونوں ٹانگوں کے آپریشن کے حوالے سے چل رہی خبروں پر وزیر صحت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پہ ایکشن لیتے ہوئے اس معاملہ پر باضابطہ رپورٹ پیش کریں جس پرایک ہائی لیول کمیٹی بنانے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی نے ہمراہ ڈرگ انسپیکٹر اس پوری معاملے کی چھان بین کر کے بتدائی رپورٹ وزیر صحت عامہ کو پیش کی اور وزیر صحت عامہ نے فوراً اس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی بھی، پرائیویٹ ہاسپیٹل کے اندر یا کسی بھی جگہ مریض کے ساتھ اس طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور فوری ایکشن لیا جائے گا اور کسی کو کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی وزیر صحت عامہ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر پرائیویٹ ہاسپٹلز کو کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی اور جہاں پر غلط پریکٹسز ہوں گی ان کو روکا جائے گا اور اس کے لیے بھی لائے عمل تیار کر لیا گیا ہے اور اعلی حکام کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کو رپورٹ پیش کردی اور وزیر صحت عامہ نے کہا ہے کہ پورے آزاد کشمیر کے اندر کسی بھی پرائیویٹ ہاسپٹل میں اس طرح کی غفلت یا لاپروائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا سخت ترین کارروائی کے احکامات ڈائریکٹر جنرل کو جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں