پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع

بدھ 22 مئی 2024 20:05

پشاورہائی کورٹ :علی امین گنڈا پور کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کے حکم امتناع میں توسیع
ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف دائر مختلف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کارروائی پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف دائر مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس محمد نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے وکلا سید سکندر حیات شاہ اور عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سکندر بشیر مہمند کے جونیئر وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اس کیس میں پیش ہونگے ان کی وکالت نامہ جمع کیا ہے۔

سکندر بشیر مہمند صاحب اس کیس میں آئندہ سماعت پر پیش ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کاروائی معطل کیا ہے حکم امتناع کو برقرار رکھاجائی, عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں