ْکوٹلی میںشجرکاری مہم کوفروغ دینے اورعوام میںشعوروبیداری کرنے کے لیے واک کااہتمام کیاگیا

آزادکشمیرکے اندرشجرکاری مہم کوفروغ دینے کے لیے تمام مکاتب فکرکواپنابھرپورکرداراداکرناہوگا ،ْراجہ رزاق

ہفتہ 25 فروری 2017 16:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام کوٹلی میںشجرکاری مہم کوفروغ دینے اورعوام میںشعوروبیداری کرنے کے لیے واک کااہتمام کیاگیاجس کی قیادت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹرراجہ محمودالحسن راجہ،ڈائریکٹرجنرل ماحولیات راجہ رزاق خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل نے کی واک میںڈائریکٹرماحولیات سردارادریس محمود،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف خان،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات ملک اشفاق سمیت گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کوٹلی کے طلباء اورگرلزہائی سکول نمبرایک کی طالبات نے بھی شرکت کی۔

واک کااہتمام شہیدچوک سے ہواجس کے اختتام پائلٹ سکول میںہواطلباء وطالبات نے شجرکاری مہم کوفروغ دینے کے حوالہ سے لکھے کتبے ،بینرز،پینافلیکس اٹھارکھے تھے پائلٹ سکول میںمنعقدہ تقریب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹراجہ محمودالحسن،ڈائریکٹرجنرل راجہ محمدرزاق خان،ڈائریکٹرسردارادریس محمودودیگرنے بھی خطاب کیا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹرراجہ محمودالحسن اورڈائریکٹرجنرل راجہ رزاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکے اندرشجرکاری مہم کوفروغ دینے کے لیے تمام مکاتب فکرکواپنابھرپورکرداراداکرناہوگاآج دنیاماحولیاتی آلودگی اورگلوبل وارمنگ کاشکارہے جس کے خاتمہ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے آزادکشمیرایک قدرتی نظاروںوالاخطہ ہے جہاںکے درخت ،پودے اورجڑی بوٹیاںدنیاکے اندرمشہورہیںریاست جموںکشمیرکے اندرہم پانی وقدرتی وسائل کی دولت سے بھی مالامال ہیںان تمام چیزوںکے تحفظ کے لیے ہم سب کومل کرکرداراداکرناہوگااورزیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے درخت لگاناسنت نبوی ﷺ بھی ہے جس نے ایک درخت لگایااس نے جنت میںگھربنایاتعلیمی اداروںسمیت دیگراداروںکے اندرشجرکاری مہم کوزیادہ سے زیادہ فروغ دے کردرخت لگائے جائیںانہوںنے کہاکہ درخت زمین اورپہاڑوںکاحسن وزیور ہیںلیکن ہمارے ہاںدرختوںکے کٹائوکے باعث زمین بھی کٹائوکاشکارہے اورپانی کے ذخائرکم ہورہے ہیںجبکہ آلودگی کاپھیلائوبھی ہورہاہے ان تمام چیزوںکے خاتمہ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیںانہوںنے کہاکہ اساتذہ ،علماء کرام اورمیڈیاعوام میںشعوربیدارکرنے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکرے تاکہ ہم خطہ کے اندرزیادہ سے زیادہ درخت لگائیںہربالغ شہری اپنافرض سمجھ کرایک پودالگائے اوراس کے بڑاہونے تک اس کی حفاظت رکھے توریاست جموںکشمیرکے اندرایک بارپھرجنگلات کوپھیلایاجاسکتاہے انہوںنے کہاکہ پاکستان بھرمیںآزادکشمیرکے اندرسب سے زیادہ جنگلات پائے جاتے ہیںمگرجنگلات کاتحفظ انتہائی ضروری ہے اوراس کے ساتھ ساتھ ہمیںزیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام آزادکشمیرکے تعلیمی اداروںکے اندرماحولیاتی کلب بنائے گئے تھے تاکہ طلباء کوماحولیات بارے شعوربیدارکیاجائے اوراپنے اپنے علاقوںکے اندرشجرکاری مہم چلانے کے لیے آمادہ کیاجاسکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں