تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کا خاصا رہا ہے ‘پاکستان ہو یا آزاد کشمیر جمہوری اقدار اور روایات پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم و دائم ہیں ‘ہر دور میں آمریت اور آمریت کی پیدوار لیڈروں نے پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں ‘پیپلز پارٹی کے قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا
وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی کی مختلف وفود سے بات چیت
ہفتہ 1 اگست 2015 16:16
کھوئی رٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی پیپلز پارٹی کا خاصہ رہا ہے پاکستان ہو یا آزاد کشمیر جمہوری اقدار اور روایات پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم و دائم ہیں ہر دور میں آمریت اور آمریت کی پیدوار لیڈروں نے پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں لیکن پیپلز پارٹی کے قیادت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے کبھی غاصب قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے بے نظیر ہاؤس دھناں میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب ، مزدور ، کسان اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی بات کی پیپلز پارٹی نے عوام کو شعور دیا اور عام آدمی کو بھی اس کی اہمیت کا احساس دلایا بہت سی طاقتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی وہ خود تو مٹ گئے مگر پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے آمرانہ دور میں ہم نے ہمیشہ حق او ر سچ کی خاطر قربانیاں دیں پیپلز پارٹی کے کارکن کٹ تو جاتے ہیں مگر جھکتے نہیں شہید زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا بھی یہی درس ہے کہ ظالم کے سامنے آمر کے سامنے ڈٹ جاؤ پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت کا طرہ امتیاز ہے کہ اس کے زندہ دل کارکنوں کا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی چار سالہ کارکردگی 66 سالہ حکومت پر بھاری ہے پاکستا ن پیپلز پارٹی تمام جملہ برادریوں تمام جملہ مکاتب فکر کا ایک حسین گلدستہ ہے چار سالہ دور میں موجودہ حکومت نے جن بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیے تعلیمی انقلاب برپا کیا اور تعمیر و ترقی کا جال بچھایا اس کی نظیر گزشتہ 66 سالوں میں بھی نہیں ملتی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں ایجوکیشن سٹی بنا دیا ہے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور پڑھے لکھے باشعور معاشرہ کے لیے آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا ہے آزاد کشمیر میں قائم پی پی کی حکومت نے چار سالوں میں وہ کارنامے سرانجام دیئے جو ماضی کی حکومتیں 66 سالوں میں بھی نہ کر سکیں آئندہ آنے والے الیکشن میں پی پی پی کارکردگی کی بنیاد پر ساندار کامیابی حاصل کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کوٹلی ، ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے قافلے میں روزبروز اضافہ جاری
ضلع کوٹلی ، بنیادی طبی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کیلئے جدید طبی آلات وسامان حکومت آزاد کشمیر کے حوالے ..
ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیر صدارت اجلاس ،حکومتی سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)کلین سویپ کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی،راجہ فاتح محمود کیانی
ملک کی معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے،ظفرا قبال ملک
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کوٹلی کا ایکشن ،ایک من مضر صحت چکن تلف کر دیا ،دوکاندار کو جرمانہ
کوٹلی ،تھانہ پولیس ناڑ کی حدود جراہی کے مقام پر نامعلوم وجوہات پرخاتون قتل
تتہ پانی گوئی سڑک منصوبہ راج محل کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا،ظفر اقبال ملک
اسسٹنٹ کمشنرزسب ڈویژن میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر کوٹلی
کوٹلی ،آوارہ بائولے کتوںکومارنے کے لیے پانچ ٹیمیںتشکیل دے دی گئیں
کوٹلی شہر میں کارروائیاں،غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف
ملیریا سے بچائواور علاج کے بروقت اقدامت میں سستی کرنے پر یہ جان لیوا ہو سکتا ہے،مقررین
کوٹلی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات