نکاح نامے میں درج معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری شادی

کرنے والے نوید اقبال کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آج 20ستمبر کوہوگی

جمعہ 19 ستمبر 2014 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سول جج مدثر فرید کی عدالت میں نکاح نامے میں درج معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسری شادی کرنے والے نوید اقبال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج 20ستمبر کوہوگی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے مذکورہ شخص کو نکاح نامے سمیت عدالت طلب کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں سبزہ زار کی رہائشی مزمل شہزادی کی نے دائر 12لاکھ روپے کے ہرجانے کے دعوے میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائلہ کی نوید اقبال سے شادی کے موقع پر نکاح نامے میں یہ شرط لکھی گئی تھی دوسری شادی کی صورت میں نوید اقبال مدعیہ کو2 لاکھ روپے اد اکرے گا ،لیکن اس شرط کے باوجود نوید نے دوسری شادی کر لی ہے اوراب معاہدے کے مطابق مدعیہ کو 2 لاکھ روپے ادا نہیں کئے ہیں ۔

دعوے میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت معاہدے کی خلاف ورزی پر مدعیہ کو نوید اقبال سے12لاکھ روپے بطور ہرجانہ دلائے جس پر عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے مدعیہ کے شوہر کو عدالت طلب کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں