پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا
منگل 12 اپریل 2016 20:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا اور اس کا انتخاب ممکنہ طور پر بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) میں شریک کوچز میں سے کیا جائے گا۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سابق کھلاڑیوں وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل کمیٹی ان کے جانشین کا انتخاب کرے گی۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ نئے کوچ کا تقرر مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور وسیم اکرم اس وقت آئی پی ایل کیلئے بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ امیدواروں سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔(جاری ہے)
کوچنگ کے عہدے کیلئے سابق آسٹریلین کرکٹرز ڈین جونز اور ٹام موڈی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔آئی پی ایل میں ٹام موڈی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سے منسلک ہیں ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کوچنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کا اعلان بھی اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا جہاں ہارون رشید کی زیر سربراہی سابقہ سلیکشن کمیٹی کو قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا گیا تھا۔شہریار خان نے تصدیق کی کہ چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے محسن حسن خان سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کیلئے معین خان اور اقبال قاسم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستانی ٹیم کی آئندہ چند ماہ تک کسی قسم کی مصروفیات نہیں اور قومی ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امریکا ، اسرائیلی بائیکاٹ کی عوامی اپیل روکنے کے لیے ریاستوں کی قانون سازی جاری،اپنے ہی لوگ نشانہ بننے ..
چینی آر ایم بی میں تجارتی لین دین میں 600 فیصد اضافہ
کسان دشمن مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، ایف آئی آرز درج، بھاری جرمانے کیے گئے
لیہ اراضی سکینڈل، عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کر دی گئی
کراچی سے لاہور بذریعہ ٹرین جانے والے لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے
لاہورہائیکورٹ نے ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے بجلی پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
فوج کے اوپر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سیکولر جماعتوں کے ساتھ کسی قسم کے سیاسی تعاون کی حمایت ..
’جب بابا صبح سویرے آپ کا ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہنچ جائیں‘
پنجاب اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کیخلاف ، چیف الیکشن کمشنرکو ہٹا کرغیر جانبدارشخص کا تقررکرنےکی ..
کرائم سین انوسٹی گیشن کو تفتیش کے مرکزی دھاری میں لانے کی ضرورت ہے، کامران عادل
مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا قاری محمد یوسف احرار گزشتہ روز انتقال کر گئے
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹ کے سٹوڈنٹ کی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء و نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی ..
لادھیوالا وڑائچ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج