لاہور ہائیکورٹ کا زرعی یونیورسٹی کے ٹھیکیدار کی درخواست پر رجسٹرار یونیورسٹی کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:13

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی کے ٹھیکیدار کی درخواست رجسٹرار یونیورسٹی کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس شاہد وحید نے آفتاب احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ یونیورسٹی کینٹین میں سالہا سال سے کھانے کی اشیاء فراہم کرتا رہا ہے مگر اچانک اسکو کینٹین کا 27لاکھ کا نادہندہ قرار دے دیا گیا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نادہندگی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں