بیرونی سرمایہ کاری میں71فیصد اضافہ معاشی صورتحال میں بہتری لائے گا ،شہباز اسلم

جمعہ 19 جنوری 2018 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری شہباز اسلم ڈائریکٹر پاکستان فرنیچرز کونسل نیملک میں مجموعی طور پر بیرونی سرمایہ کاری میں71فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی اور ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے بے روزگار ی جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہباز اسلم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ،خصوصی اقتصادی زونز اور گوادر بندرگاہ فعال ہونے اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعات کی فراہمی سے دنیا بھر کی معروف کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کاصنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں