کامرس نیوز*
یونائٹڈ بزنس گروپ نے انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا اپوزیشن انتہائی کمزور بغیر مہم چلائے بھی آسانی سے الیکشن جیت سکتے ہیں، چیئرمینیو بی جی افتخار علی ملک
پیر 8 اکتوبر 2018 16:50
(جاری ہے)
افتخار علی ملک نے کہا کہ گروپ نے ایف پی سی سی آئی میں سخت محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ کاروباری برادری کے احترام کو بحال کیا ہے اور کاروباری افراد کو درپیش تمام مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی ہے اور یہ سلسلہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ان نوجوان بزنس مینوں کو ترجیح دی جائے گی جو کسی بھی مالیاتی ادارے کے نادہندہ نہ رہے ہوں اور وہ رجسٹرڈ نیشنل ٹیکس نمبر کے حامل اور باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تمام مقامی بزنس لیڈرز کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو تاجروں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے یا چیمبر انتخابات کے شفاف اور جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ افتخار ملک نے ملک بھر میں چیمبرز کے سالانہ انتخابات میں یو بی جی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرنے اور بھاری اکثریت کے ساتھ امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے پر تاجربرادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت کوئٹہ، کراچی، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں میٹنگز کا انعقاد کرے گی۔انہوں نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ایف پی سی سی کے ہمارے سابق صدور، خاص طور پر ایس ایم منیر، محمد ادریس، عبدالرئوف عالم، زبیر طفیل اور غضنفر بلور نے بھی ایک پیسے کا بھی فائدہ، یا سہولیات استعمال نہیں کیں اور بورڈنگ، لاجنگ سمیت غیر ملکی سفر کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادی کیلئے سب سے بات چیت کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب میں سو یا بین کی کاشت وپیداوار میں اضافہ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے، سیدعاشق حسین
سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں ..
۷مسلمانوں کو آپس کے اختلا فات ختم کرکے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں مگن ہونا چاہئے، ملت کفر کی ہمیشہ ..
]لیسکو کی واہگہ روڈ سب ڈویژن میں خراب کارکردگی
د*لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
د*عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک گیر یوم مطالبات منایا گیا
غ*ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا محمد علی قادری کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
uکمشنر لاہور زید بن مقصود سے چیف لیسکو شاہد حیدر کی ملاقات
وزیراعظم سے چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ جن یانگشینگ کی ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ..
لاہور پولیس کی کارروائی،بیوہ خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا مکان قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں