افغان تجارتی وفد پی ایف سی کے زیر اہتمام 14 دسمبرسے لاہور میں ہونے والی 3 روزہ میگا ’’انٹیرئرز پاکستان‘‘ نمائش میں شرکت کیلئے پہلی بار پاکستان آئے گا

پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق کا بورڈ آف ڈائریکٹرز سے خطاب

ہفتہ 8 دسمبر 2018 14:45

افغان تجارتی وفد پی ایف سی کے زیر اہتمام 14 دسمبرسے لاہور میں ہونے والی 3 روزہ میگا ’’انٹیرئرز پاکستان‘‘ نمائش میں شرکت کیلئے پہلی بار پاکستان آئے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) افغان تجارتی وفد پہلی بار پی ایف سی کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ میگا ’’انٹیرئرز پاکستان‘‘ نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان آئے گا۔ یہ بات پاکستان فرنیچر کونسلکے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے ہفتہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے میگا نمائش کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ملکی وفود کے شایان شان استقبال اور میزبانی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل مقامی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کے ممکنہ خریداروں کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے،اس ایکسپو کا بنیادی مقصد ملک کی برآمدی تجارت میں اضافہ اور دنیا بھر سے خریداروں کو پاکستانی کاروباری اداروں سے روابط کے قیام کا موقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مختلف شعبوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے اور امید ہے کہ یہ ایکسپو مطلوبہ تجارتی مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی جس سے برآمدات میں اضافے سے پاکستان قیمتی زرمبادلہ کما سکے گا۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کی اشد ضرورت اور اس کا بڑا پوٹینشل موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت گذشتہ چند سال کے دوران 2.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف 500 ملین ڈالر رہ گئی ہے،’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائش سے دونوں ممالک کی باہمی تجارتی اضافے میں مدد ملے گی۔

یہ خوش آئند بات ہے کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے جس کی وجہ سے دونوں حکومتیں اقتصادی بحالی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ ’’ انٹیرئرز پاکستان‘‘ کا بنیادی مقصد ملک بھر میں فرنیچر ڈسپلے کے لیے مناسب جگہ اور مواقع مہیا کرنا ہے۔ قومی نمائشیں مقامی پروڈیوسرز کو بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی اورنوجوان انٹرپرینیورز کو مارکیٹ رجحانات کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں