صنعتوں کو گیس بحال کی جائے،لاہور چیمبر

جمعرات 17 جنوری 2019 22:54

صنعتوں کو گیس بحال کی جائے،لاہور چیمبر
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعتوں کو گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی پیداوار، جی ڈی پی متاثر ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر اور سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ گیس کی بندش سے صرف صنعتوں ہی کو نہیں بلکہ حکومت کو بھی محاصل کی مد میں بھاری نقصان ہوگا۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گیس بند ہونے کے بعد صنعتکار اپنا مارک اپ اور دیگر واجبات کیسے ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے برآمدات کا فروغ ناگزیر ہے لیکن صنعتوں کو جب گیس ہی میسر نہیں ہوگی تو وہ اپنے برآمدی آرڈرز کس طرح پورے کر پائیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈسٹری کو فی الفور گیس کی سپلائی بحال کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں