ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

پر کا م کر رہا ہے،ایکسپورٹ کو 100 بلین ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں :ذکی اعجاز

جمعہ 19 اپریل 2024 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اوریونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے ،ایکسپورٹ کو 100 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ریجنل قائمہ کمیٹیزکے نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اس وقت ملک میں انرجی کی قیمتیں،شرح سود اور کاروبار کرنے کی لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، ان قیمتوں پرکاروبار کرنا نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

حکومت انرجی کی قیمتیں،شرح سود اور کاروبار کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائمہ کمیٹیز کے کنوینرز کو میرٹ پر اور متعلقہ سیکٹر میں ایکسپرٹیز کی بنیاد پر منتخب کیا گیاہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ سیکٹرز کی ترقی کے لئے تمام کنوینرزاپنی اپنی کمیٹی کے لیے ایک پلان، روڈ میپ اور لائحہ عمل بنائیں ، ملکی معیشت کو در پیش مسائل سے نکالنے کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی۔ تقریب میں کوارڈنیٹر ایف پی سی سی آئی لاہور علی حسام اصغر،حارث عتیق،شاہد نزیر،امجد چوہدری،جنید حسنین،سعد حلیم خان،اعجاز کھوکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں