چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

منگل 7 مئی 2024 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) وفد میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چودھری زوالفقار علی مان، سابق صدرملک اعجاز ناظم اور سیکرٹری جنرل سید عبیر حیدر شامل تھی. وفد نے بہاولپور انڈسٹریل زون کی فروخت کا آغاز ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بہاولپور کی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا. اس موقع پر وفد نے انڈسٹریل زون میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال، ورکر ویلفیئر سکول اور لیبر کالونی کے لئے بھی جگہ مختص کرنے کی درخواست کی.

(جاری ہے)

چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے سی ای او پیڈمک علی معظم سید کو فوری طور پر ان مطالبات پر کام کرنے اور جنرل مینجر بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل کو بہاولپور چیمبر میں انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے اور سیمینار کے انعقاد کی ہدایت کی. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل زون کے بقیہ ترقیاتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں. پلاٹس لینے والے صنعت کاروں کو ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی. تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑی. انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل زون پورے ریجن کی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں