لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

جمعہ 22 ستمبر 2006 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25انڈکس 34.81پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 4380.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 106کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 33کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 4کروڑ 49لاکھ 84ہزار 100حصص کا کاروبار ہوا۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے نیشنل بینک کے 74لاکھ 85ہزار 600حصص، الفلاح بینک کے 63لاکھ 95ہزار 500حصص جبکہ ایم سی بی بینک کے 43لاکھ 2ہزار 600حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ ایم سی بی بینک کے حصص کی قیمت میں ہوا جو 11روپے 40پیسے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی یونین بینک کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 4روپے 20 پیسے کم ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں