اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںانسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے نمائندے کیو اے ٹی میں پیف ..

انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے نمائندے کیو اے ٹی میں پیف پارٹنر سکولوں کا دورہ کرینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میںانسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کے مجاز نمائندے برائے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے دوسرے مرحلے کے لیے بہاول نگر، وہاڑی، خانیوال،ساہیوال اور لاہورکے اضلاع میں دورہ کریں گے۔

(خبر جاری ہے)

اس دوران نمائندے پارٹنر سکولوںمیں3تا 5جنوری 2018کومنعقد ہونے والے فائونڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کی18ویںکوالٹی ایشورنس ٹیسٹ(کیواے ٹی) کی توثیق کریںگے اور اعدادوشمار کے حصول کے ساتھ ساتھ اس امتحان کو منعقد کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیں گے۔

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمودنے سکول مالکان اور ٹیسٹ کے دوران سکول میں موجودپیف مانیٹرز سے گذارش کی ہے کہ I-SAPS مجاز نمائندوں سے مکمل تعاون کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں