ویٹرنری یونیورسٹی میں فکر اقبال کے مو ضو ع پر انٹر ڈیپا رٹمنل شا عر ی اور آرٹس کے مقابلو ں کا انعقاد

جمعرات 29 نومبر 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی لٹر یری اینڈ آرٹ قر طا س سو سا ئٹی نے گذشتہ روز فکر اقبال کے مو ضو ع پر انٹر ڈیپا رٹمنٹل شا عری اور آرٹس کے مقا بلو ں کا انعقاد کیا۔ جس میں انگلش واُردو نظم،کیلیگرا فی اور سکیچنگ (خا کہ بنا نی)کے مقابلے پیش کیے گئے ۔ان مقا بلو ں میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس سے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انگلش و اُ ردونظم کے مقا بلو ں میں ڈاکٹر آف نیو ٹریشن اینڈ ڈائٹیٹک کی علشباء اورما زیہ رشید نے پہلی پہلی پو زیشنیں حاصل کیں۔ سکیچنگ کے مقا بلے میں انسٹی ٹیو ٹ آ با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی کی فضا ء احتشام نے پہلی جبکہ کیلیگرا فی کے مقا بلے میں ایم بی اے کے انعام الحق نے پہلی پوزیشن حا صل کی۔مشہو ر شا عر زا ہد شمسی اور مس یا سمین بخا ری نے مہمان خصو صی کے فرا ئض انجام دیتے ہو ئے جیتنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان سرٹیفکیٹس اور انعا می شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ ڈاکٹر نثار احمد اور مس رفعیہ کرن زا ہد کے علا وہ طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد بھی اُس موقع پر مو جو د تھی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں