لاہور، انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ کی رول نمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل

پیر 22 اپریل 2019 22:53

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان (پارٹ سیکنڈ) سالانہ 2019ء کی رول نمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ امتحان میں حصّہ لینے والے طالب علموں کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں،طلبہ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں بورڈ ویب سائٹ کے علاوہ کمرہ نمبر 201سے رجوع کریں ، انٹرمیڈیٹ امتحان 6مئی بروزسوموار سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں