یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جشن آزادی اور شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 19 اگست 2019 21:14

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پیر کے روز جشن آزادی اور مون سون شجر کاری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے اشتراک سے کیا گیا۔اس موقع پر یو ایچ ایس کے سابق وائس چانسلر اور نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی کے پرووائس چانسلر میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر محمد اسلم نے "آزادی کے سفر"کے موضوع پر لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد آزاد ہوا اور یہ سفر ابھی تک جاری ہے۔ تقریب سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے نائب صدر پروفیسر ساجد عبید الله، سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار اور صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر طارق میاں نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں پرچم کشائی کی تقریب بھی ہوئی۔ مہمانوں نے اس موقع پر پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں