جی سی یو وائس چانسلر نے تھیلیسیمیا کے مریضو ں کیلئے خون کا عطیہ دیا

پیر 9 دسمبر 2019 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بلڈ ڈونر سوسائٹی اور فاطمید فائو نڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے مریضو ں کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے تھیلیسیمیا کے مریضو ں کیلئے خون کا عطیہ دیا ۔

(جاری ہے)

بلڈ ڈونر سوسائٹی کے مشیر بابر نسیم کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی جا نب سے خون کا عطیہ دینے سے دیگر اساتذہ اور طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی ۔

وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا جو کینسر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے ہر سال 1600سے زیادہ خون کی بوتلیں عطیہ کرتے ہیں ۔وائس چانسلرکا کہنا تھا کہ خون کے عطیہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں