ضمنی امتحان میں طلبا ء کو صرف جماعت دہم کے مضامین کا امتحان دینا ہوگا

طلبا ء کو جماعت نہم کے مضامین کے نمبر جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) ضمنی امتحان میں طلبا کو صرف جماعت دہم کے مضامین کا امتحان دینا ہوگا، جماعت نہم کے مضامین کے نمبر جماعت دہم میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن طلبا کے رزلٹ کارڈ پر مکمل فیل یا چند مضامین میں فیل لکھا ہے وہ ضمنی امتحان دیں گے، ضمنی امتحان کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 28ستمبر، دو گنا 05 اکتوبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 12 اکتوبر تک حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، داخلہ کسی ادارے کی بجائے طالب علم کو خود بھیجنا ہوگا۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ ضمنی امتحان صرف دہم جماعت کا ہو گا ،نہم کے مارکس اسی بنیاد پر لگا دیئے جائیں گے، میٹرک ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہوں گے۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک کے خراب نتائج پر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، 25 فیصد سیکم نتائج دینے پر سکول ہیڈ کے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ دس فیصد سے کم نتائج دینے پر متعلقہ ٹیچر کا تبادلہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں