واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئر نگ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:30

واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئر نگ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اکتوبر2017ء):واٹس ایپ نے لائیو لوکیشن شیئر نگ کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لوکیشن کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے ۔لائیو لوکیشن فیچر کو آن کر کے اپنے دوستوں کو اگاہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ اس وقت کہاں سفر کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اس فیچر کو دوران چیٹ ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین 8گھنٹے،15منٹ یا1گھنٹے تک اپنی لوکیشن کو شیئر کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ صارفین جب چاہیں لوکیشن کو روک سکتے ہیں ۔فیچر کو استعمال کرنے کے لئے چیٹ کے دوران لوکیشن آپشن پر کلک کر کے لوکیشن شئیرنگ کی دورانیہ منتخب کیا جا سکتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں