سستے موٹر سائیکل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 11:52

سستے موٹر سائیکل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء) :ایم این ایم کمپنی نے سستے موٹر سائیکل کا جھانسہ دے کر شہریوں کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا ہے ۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفت میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان 25ہزار کے عوض شہریوں کو موٹر سائیکل دے رہے تھے اور ایک سکیم کے مطابق ایک لاکھ روپے کمپنی میں جمع کروانے سے ماہانہ 35ہزار روپے منافع بھی دیتے تھے ،لوگوں کو منافع کا جھانسہ دے کر اربوں روپے بٹور لئے ہیں ۔

ملزمان نے پنجاب کے علاوہ خیبر پختوانخوا میں معصوم شہریوں کو سستی موٹر سائیکل کا جھانسہ دیا ہے ۔ ملزمان نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں دفاتر قائم کر رکھے تھے جنہیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Invalid url

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں