بھارت سی250 ہندو یاتریوں کا وفد(آج )پاکستان آئیگا

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) بھارت سی250ہندو یاتریوں کا وفد شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے آج (اتوار)کو پاکستان آئے گا ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق خان وزیر دیگر بورڈ افسران کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر انکا استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق رہائش ،ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامی تیاری مکمل کر لی گئیں ۔ہندو یاتریوں کا وفد لاہور سے صوبہ سندھ میں واقع شادانی دربار حیات پتافی جائے گاجہاں پر وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ،ہندو یاتری سادھو بیلہ مندر سکھر ،گھوٹکی ،کانپور کا بھی دورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔ہندوی یاتری پاکستان مذہبی اور سیاحتی دورہ مکمل کرنے کے بعد 30نومبر کو واپس واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں