عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 نومبر کو دینے کا اعلان،نوٹیفیکیشن جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 13:59

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 نومبر کو دینے کا اعلان،نوٹیفیکیشن جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):عید میلادالنبیؐ کے پر مسرت اور با برکت موقع پر پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 نومبر کو دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

12ربیع الاول یکم دسمبر 2017ء کو آ رہی ہے جس کے باعث حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 نومبر کو دینے کا اعلان کیا تھا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی ہے اس سے قبل حکومت پنجاب نے صرف پنشن 30 نومبر کو دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں