پاکستان کو15سالوں میں33 ارب ڈالر امداد دے کربیوقوفی کی،امریکہ

اب نومور،پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہےجبکہ افغانستان میں ہمیں معمولی مددملتی ہے،پاکستان نے ہمیشہ جھوٹ بولااوردھوکا دیا،اب پاکستان کوکچھ نہیں ملےگا۔امریکی صدرٹرمپ کی دھمکی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 17:56

پاکستان کو15سالوں میں33 ارب ڈالر امداد دے کربیوقوفی کی،امریکہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری 2018ء) : امریکہ نے پاکستان کو ڈومور کی بجائے نومور کی دھمکی دے دی ہے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کو15سالوں میں33ارب ڈالرامداد دے کربیوقوفی کی،لیکن پاکستان نے ہمیشہ جھوٹ بولااور دھوکا دیا، پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جبکہ افغانستان میں ہمیں معمولی مدد ملتی ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیاپرجاری کردہ اپنے ٹویٹ میں پاکستان کوایک بارپھردھمکی دی ہے کہ پاکستان امریکی قیادت کوبے وقوف سمجھتا ہے۔15سالوں میں پاکستان کو33ارب ڈالرامداددے کربیوقوفی کی۔ لیکن پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں کچھ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ ہمارے ساتھ جھوٹ بولااور دھوکا دیا۔اب پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتاہے جبکہ افغانستان میں دہشتگردوں کونشانہ بنانے میں بھی معمولی مدد ملتی ہے۔لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں