نواز شریف کی ابوظہبی میں غیر ملکیوں سے مبینہ ملاقاتوں کی حقیقت سامنے آگئی

ہم نے نواز شریف کو ابوظہبی ائیر پورٹ پر کسی غیر ملکی سے ملاقات کرتے نہیں دیکھا ،عینی شاہدین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 18:58

نواز شریف کی ابوظہبی میں غیر ملکیوں سے مبینہ ملاقاتوں کی حقیقت سامنے آگئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی 2018ء) :نواز شریف کی ابوظہبی میں غیر ملکیوں سے مبینہ ملاقاتوں کی حقیقت سامنے آگئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کو ابوظہبی ائیر پورٹ پر کسی غیر ملکی سے ملاقات کرتے نہیں دیکھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہیں جہاں ایون فیلڈ ریفرنس میں انکی سزا شروع ہو چکی ہے۔

جس وقت 6جولائی کو سابق وزیر اعظم کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی تھی اس وقت سابق وزیر اعظم اور انکی صاحبزادی مریم نواز لندن میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت میں مصروف تھیں ۔سزا سنانے کے نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپس آنے کا اعلان کیا۔دونوں رہنما 13جولائی رات 12:45پر ہیتھرو ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

تاہم پرواز بدلنے کے لیے انکو ابوظہبی میں قیام بھی کرنا پڑا۔اس موقع پر ابوظہبی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو پروٹوکول دینے کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں ۔نجی پرواز میں تاخیر کے باعث نواز شریف کو ابوظہبی میں اپنا قیام بڑھانا پڑا۔اس موقع پر بہت سی پر اسرار چہ میگوئیاں بھی سامنے آئیں۔کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے ابوظہبی ائیرپورٹ پر غیر ملکیوں سے مبینہ ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے بہت سے معاملات طے کئیے۔

نواز شریف نے وطن پہنچ کر جس قدر آرام سے گرفتاری دی اور بغیر مزاحمت کئیے نیب ٹیم کے ساتھ تعاون کیا اس کے پیچھے انہی مبینہ ملاقاتوں کا ہاتھ تھا ۔تاہم نواز شریف کی ابوظہبی میں غیر ملکیوں سے مبینہ ملاقاتوں کی حقیقت سامنے آگئی۔سابق وزیراعظم نوا ز شریف کے ابوظبہی میں 8 گھنٹے قیام کے دوران متحدہ عرب امارات، ترکی کے کسی وفد یا کسی بھی غیر ملکی شخصیت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ابوظہبی میں عینی شاہدین کے مطابق نواز شریف نے ائرپورٹ لاﺅنج میں ایسی کوئی ملاقات نہیں کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں