جنرل ہسپتال کے شعبہ سرجیکل میں ٹیم ورک اور بہتر ورکنگ ماحول کے لیے ورکشاپ

اس عمل سے ہسپتال کے عملے کے باہمی مشاورت اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ‘طبی ماہرین

جمعرات 19 جولائی 2018 20:59

جنرل ہسپتال کے شعبہ سرجیکل میں ٹیم ورک اور بہتر ورکنگ ماحول کے لیے ورکشاپ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) جنرل ہسپتال شعبہ سرجیکل کے زیر اہتمام اپنی نوعیت آپ کی پہلی تربیتی ورکشاپ Group Dynamics and Conflict Management"-"منعقد کرائی گئی جس میں ڈاکٹرز ، نرسسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی باہمی مشاورت اور ورکنگ کے حوالے سے مختلف سیشن ہوئے۔ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل کی سربراہی میں ورکشاپ کے شرکاء کو ڈیوٹی اوقات کے دوران مل جل کر کام کرنے کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے جن میں مریضوں سے دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر عمرا ن کھو کھر نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال کا ماحول مریضوں کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور تمام سٹاف کواس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، ورکشاپ میں پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جن کی حوصلہ افزائی سے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ اپنی طرز کی پہلی ورکشاپ پہلے مرحلے میں سرجیکل ڈیپارٹمنٹ میں رکھی گئی ہے جس کا دائرہ کارودیگر شعبوں میں بھی بڑھایا جائے گا ۔اس عمل سے ہسپتال کے عملے کے باہمی تعلقات اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ڈاکٹرز ، نرسسز اور میڈیکل سٹاف کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہو گا۔ پروفیسر فاروق افضل نے اس ورکشاپ کو پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیا اور شرکاء کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں