عمران خان جہلم میں منعقدہ انتخابی جلسے میں شرکاء کی کم تعداد پر فواد چوہدری سے ناراض

جمعرات 19 جولائی 2018 22:11

عمران خان جہلم میں منعقدہ انتخابی جلسے میں شرکاء کی کم تعداد پر فواد چوہدری سے ناراض
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جہلم میں منعقدہ انتخابی جلسے میں شرکاء کی کم تعداد پر فواد چوہدری سے ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا یہ کہ پارٹی کے مقامی رہنمائوں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے جہلم میں شرکا ء کی تعداد کم تھی۔فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں۔جلسے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد کرسیاں خالی تھیں جبکہ صرف اسٹیج کے قریب والے مقام پر ہی لوگ موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں