سرکاری محکموں میں بچت کا کلچر وقت کی اہم ضرورت ہی:ڈاکٹر حسن عسکری

سرکاری محکمے مالیاتی امور میں ڈسپلن اورقواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائیں،جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز پر پابندی نہیں پنجاب کی نگران حکومت نے اپنے محدودمینڈیٹ اورآئینی حدودکے مطابق بجٹ اورڈویلپمنٹ کے امورشفافیت سے سرانجام دئیے ہیں نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں مختلف محکموں کے مالیاتی امور کا جائزہ

جمعہ 3 اگست 2018 21:41

سرکاری محکموں میں بچت کا کلچر وقت کی اہم ضرورت ہی:ڈاکٹر حسن عسکری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں بچت کا کلچر وقت کی اہم ضرورت ہے ،مالیاتی امورمیں شفافیت ترقی اورخوشحالی کی نوید ہے ۔آج سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں ،دیکھ بھال کرصرف کیا جائے ۔

سرکاری محکمے مالیاتی امور میں ڈسپلن اورقواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکے اجراء پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق بجٹ اورڈویلپمنٹ کے امورشفافیت سے سرانجام دئیے ہیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی ضرورت اورمسائل کو مدنظر رکھ کر جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ بجٹ میں محدود مینڈیٹ اورآئینی حدود کے باوجود عوام کوریلیف دینے کی کوشش کی ۔اجلاس میں مختلف محکموں کے مالیاتی امور کا جائزہ لیاگیا۔ نگران صوبائی وزراء ضیا حیدررضوی ،ظفر محمود ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریزسول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں