یوم آزادی پر نواز شریف اور مریم نوازقیدیوں کے لیے دی گئی خصوصی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے

یوم آزادی پر ہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف، مریم نواز اورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 5 اگست 2018 14:42

یوم آزادی پر نواز شریف اور مریم نوازقیدیوں کے لیے دی گئی خصوصی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05اگست 2018ء) یوم آزادی پر نواز شریف اور مریم نوازقیدیوں کے لیے دی گئی خصوصی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے ملک کے70ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیاتوانھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پُرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالب علم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔یاد رہے نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی ہے اور دوںو باپ بیٹی اڈیالہ جیل میں سزا بگھت رہے ہیں۔

کچھ روز قبل نواز شریف سے متعلق این آر او کی خبریں بھی گردش کرتی رہی۔جس کے بعد نواز شریف نے پمز اسپتال سے فورا اڈیالہ جیل منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے یی وجہ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔تاہم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے مطابق انہیں اپنے فیصلے پر کسی قسم کا کوئی پچھتوا نہیں ہیں۔اور وہ اپنی سزا کو مکمل کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں