پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی

پیر 6 اگست 2018 21:56

پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے حلقہ این اے 73سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار خواجہ محمد آصف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ آفیسر اور خواجہ محمد آصف کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں