آصف ہاشمی کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی

جمعہ 10 اگست 2018 20:38

آصف ہاشمی کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف دائر نیب کے ریفرنس کی آئیندہ سماعت 27 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز ہونیوالی سماعت پر نیب لاہور نے آصف ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے جب ان کے خلاف 777 افراد کی بھرتی سے متعلق ضمنی ریفرنس کی کاپیاں دی گئیں تو آصف ہاشمی نے یہ کہا کہ ان کے وکیل عدلات میں پیش نہیں ہو سکے اس لئے انہوں نے ضمنی ریفرنس کی کاپیاں وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر عدالت نے ضمنی ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں