ولید اقبال کا این اے 131کے ضمنی انتخاب کیلئے (کل )سے باضابطہ مہم شروع کرنیکا اعلان

عمران خان میر ے ساتھ پیشگی وعدہ کر چکے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے میں امیدوار ہوں ‘ گفتگو

ہفتہ 11 اگست 2018 20:36

ولید اقبال کا این اے 131کے ضمنی انتخاب کیلئے (کل )سے باضابطہ مہم شروع کرنیکا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست سے حلف اٹھانے کے اعلان کے بعد این اے 131لاہور کی نشست سے ولید اقبال بطور امیدوار سامنے آ گئے اور وہ کل ( اتوار) کے روز باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرینگے ، اس حلقے سے (ن) لیگ کوچھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر بھی بطور امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ولید اقبال نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اور بھی اس نشست سے پی ٹی آئی کا امیدوار ہے تو مجھے اس کا علم نہیں ۔ عمران خان اس نشست سے ضمنی انتخاب کیلئے میرے بطور امیدوار نامزدگی کا پیشگی وعدہ کر چکے ہیں اور میں ہی امیدوار ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ آج اتوار کے روز ڈیفنس سے باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز بھی کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں