لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا

اتوار 12 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے موسم بھیگا اور نشیلا ہوگیا، ہر چیز جیسے نہا کے نکھر گئی ہو ، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہروں پر بہار آگئی ہے، گل وگلزار پر بھی شادابی چھاگئی، بارش سے لیسکو کے 47 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ہیں جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

زندہ دلان لاہور خوش ہو جائیں، اس بار آزادی کا جشن نئی امیدوں اور نئے عہدو پیماں کے ساتھ تبدیلی کی گونج اور برکھا رت کی ہمراہی میں منایا جائیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اگست کوباغوں کے شہر کا موسم خوشگوار رہے گا، ٹھنڈی ہواں اور بارش کا بھی امکان ہے جو یقینی طور پر جہاں اکہتر ویں جشن آزادی کو یادگار بنائے گا وہیں نئی نسل پرپاکستان کی صورت برسنے والی ابر رحمت کو بھی منکشف کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں