واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کی صدائوں کے درمیان پرچم اتارنے کی پروقار ،پرجوش روایتی تقریب
پنڈال لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا ، پاک افواج کے مختلف دستوں ،بینڈز کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب میں صبح پرچم لہرایا گیا ،پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا
منگل 14 اگست 2018 20:06
(جاری ہے)
اس موقع پر رینجرز کے اعلیٰ افسران نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں معمر رانا ، افتخار ٹھاکر اور وارث بیگ نے بھی موجود تھے ۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا۔
پریڈ دیکھنے والوں میں بچوں اور بڑوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں ۔ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر نعرے لگاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔پنڈال میں سبزہلالی پرچموں کی بہار بھی نظر آرہی تھی، ڈھول کی تھاپ نے حاضرین میں جوش اور ولولہ بھر دیا،فضاء حاضرین کے پاکستان زندہ باد ، جیوے جیوے پاکستان ، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ ،اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی جہاں شام کے سائے ڈھلتے ہی قومی پرچم کو احترام اور جذبے کے ساتھ اتارا گیا ۔قبل ازیں پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ پہنچی جبکہ اس موقع پر سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کو مٹھائی پیش کی گئی۔15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 212 ویں روز 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
مزید 160نادہندگان سے 4.20ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ‘ لیسکو
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے