کئی عشروں سے ملک پر حکمرانی کرنیوالے شریف برادران قومی منظر نامہ سے غائب

یوم آزادی کے موقع پر لاہور شہر میں کسی جگہ بھی نوازشریف یا شہبازشریف کی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملیں

منگل 14 اگست 2018 21:32

کئی عشروں سے ملک پر حکمرانی کرنیوالے شریف برادران قومی منظر نامہ سے غائب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) کئی عشروں سے ملک پر حکمرانی کرنے اور اپنی جادوئی شخصیت کا پرچار کرنے والے میاں نواز شریف اور شہباز شریف قومی منظر نامہ سے غائب ہو گئے، قومی تہواروں کے موقعوں پر دونوں بھائیوں کی قد آدم تصاویر قومی شاہراہوں کی زینت بنا کرتی تھیں گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں کسی جگہ بھی ان کی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملیں، اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے یا مکافات عمل، یوم آزادی 14 اگست سے ایک روز قبل 13 اگست کو ملک کے تمام ایوانوں میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر ترانہ کے احترام میں خاموش کھڑے تھے عین اس وقت ملک میں 3 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی میں مجرم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے سرکاری پروٹو کول تو انہیں گزشتہ روز بھی ملا مگر اس کی نوعیت یکسر مختلف دیکھنے میں آئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں