شیخ رشید احمد وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا

پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی، شیخ رشید احمد

پیر 20 اگست 2018 18:16

شیخ رشید احمد وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا
لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) شیخ رشید احمد نے بروز سوموار وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا، انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی، وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کیلئے بھی ہدایات دیں، وزیر ریلوے نے مزید واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائیگا، مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئیگا، انہوںنے رسا لپورلوکو موٹو فیکٹری، خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ۔

(جاری ہے)

تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگ لی، مزید برآں وزیر ریلویزشیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کرنے کی بھی ضرورت ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا، وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا، وفاقی وزیر کو دی جانیوالی بریفنگ میں چیئرمین وزارت ِریلوے جاوید انور،سی ای او آفتاب اکبر،ایس پی پاکستان ریلوے پولیس راجہ ظہیر،سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمورغلزئی،ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی بھی شریک ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں