اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عہدے کا حلف اٹھالیا، ..

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لیا

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء)نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا‘ حلف برداری کی پروقار و سادہ تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہوئی‘ تقریب میں نامزدگورنر پنجاب و سینیٹر چوہدری محمدسرور نو منتخب ممبران صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان‘ ڈاکٹر یاسمین راشد‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر کلیم امام‘ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں