حکومت گورنرہاؤسزکےمعاملےپرآنکھوں میں دھول جھونک رہی

گورنرہاؤس میں نہیں چمبہ ہاؤس میں بیٹھ جانا ہے،عجیب منطق کہ ایک کروڑ والی اس گاڑی میں نہیں،ایک کروڑوالی اُس گاڑی میں بیٹھ جاؤں گا،کیونکہ یہ مہنگی اور وہ گاڑی سستی ہے، کیا آپ نے لوگوں کوبتایا تھا کہ گورنرہاؤس ختم کرکے چمبہ ہاؤس میں شفٹ ہوجائیں گے؟

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 ستمبر 2018 22:06

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ حکومت گورنرہاؤسزکے معاملے پرآنکھوں میں دھول نہ جھونکیں،گورنرہاؤس میں نہیں چمبہ ہاؤس یا سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بیٹھ جانا ہے، کیا پی ٹی آئی نے لوگوں کوالیکشن میں بتایا تھا کہ گورنر ہاؤس ختم کرکے چمبہ ہاؤس میں شفٹ ہوجائیں گے؟عجیب منطق ہے کہ ایک کروڑ والی اس گاڑی میں نہیں، ایک کروڑ والی اُس گاڑی میں بیٹھ جاؤں گا،کیونکہ یہ مہنگی اور وہ گاڑی سستی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گورنرہاؤس لاہور کومیوزیم اور چمبہ ہاؤس جوایک بڑی بلڈنگ ہے اس کوگورنرہاؤس بنا دیں گے۔اسی طرح کراچی کراچی میں ہوا گورنر ہاؤس کوچھوڑ کرسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لے لیا گیا ہے اوراسی طرح دوسرے صوبوں میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیا معاملہ ہے؟ اس کی مجھے توسمجھ نہیں آئی۔ یہ توبالکل ایسے ہی ہے کہ میں ایک کروڑ والی اس گاڑی میں نہیں بیٹھوں گا بلکہ ایک کروڑ والی اس گاڑی میں بیٹھ جاؤں گا۔

یہ کروڑ کی گاڑی مہنگی سمجھی جاتی ہے جبکہ یہ ایک کروڑ کی گاڑی سستی ہے۔مطلب یہ کیا منطق ہے؟ آپ نے نے گورنر ہاؤسز کوختم کرنا تھا بلکہ آپ نے ایک اور گورنر ہاؤس کھڑا کردیا ہے۔کیا حکومت آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے؟ اسی طرح کراچی میں دیکھ لیں۔کراچی میں پہلے گورنر 2فرلانگ کے فاصلے پرگورنر ہاؤس میں جبکہ اب دو فرلانگ کے فاصلے پراسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ہمارے وزیراعظم نے ہمیں جوبتایا تھا وہ اس کے اندر دلیلیں نہیں ڈھونڈیں گے۔انہوں نے کہا کہ پھر شہبازشریف کی کیا غلطی تھی؟ یاد ہوگا پرویز الٰہی نے ایک نیا سیکرٹریٹ بنایا تھا۔لیکن شہبازشریف نے آتے ہی کہا کہ اس کویونیورسٹی بنا دیں گے ہم سادگی لیکر آئیں گے لیکن دس سال گزر گئے اور آج یونیورسٹی نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں ہمیں بتا دے کہ ہم نے یہ کام نہیں کرنا۔جن ایک کروڑ 70لاکھ لوگوں نے ووٹ دیا آپ نے کیا ان کوبتایا تھا کہ میں گورنر ہاؤس ختم کرکے چمبہ ہاؤس میں شفٹ ہوجاؤں گا۔جبکہ اسماعیل شاہ اور چوہدری سرور نے کہا تھا ہم تواپنے گھروں میں رہیں گے، اگر ان کوکوئی چھوٹا سا آفس بنادیا جائے توگورنرکی شان میں کونسی کمی آجائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں