اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد ..

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے‘لاہور ہائیکورٹ

محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائینٹ سسٹم کو ٹریفک لائسنس کے ساتھ منسلک کرے،محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے 15پر کال کرنے والے شہری کی لوکیشن سیف سٹی کو فراہم کرے‘ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت،سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء)لاہور ہائیکورٹ میں شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور الیکٹرانک چالان کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کے دوران ای چلاننگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل کی خریداری پر پابندی عائد کی جائے اور صرف ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کے نام ہی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کی ملکیت دی جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ جلد از جلد پوائنٹ سسٹم کو ٹریفک لائسنس کے ساتھ منسلک کرے اور اس ضمن میں آج ضروری اقدامات مکمل کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔

(خبر جاری ہے)

معزز عدالت نے محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرنے والے شہریوں کی لوکیشن اور نام سیف سٹی کو فراہم کی جائے تاکہ ان کی بہتر امداد کی جا سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ ادارے جلد از جلد تمام ریکارڈ کو انٹیگریڈ کریں کیونکہ یہ انسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ معزز عدالت نے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے اور قوانین پر عملدرآمد کا بہتر میکزم بنانے پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور عملے کی حوصلہ افزائی کی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں