نیب کی سالانہ ریکوری میں اضافہ، 2017ء سے اب تک 6ارب 62 کروڑ برآمد کیے گئے

وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد میں سالانہ 336فیصد، انکوائریاں نمٹانے میں سالانہ 62فیصد، سالانہ مکمل کی گئی تفتیش میں 23فیصد اضافہ ہوا نیب نے 2000-16کے دوران 14ارب 15کروڑ 30 لاکھ روپے برآمد کیے ،2017ء سے تاحال 6ارب 62کروڑ 40لاکھ روپے برآمد کیے‘رپورٹ

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:56

نیب کی سالانہ ریکوری میں اضافہ، 2017ء سے اب تک 6ارب 62 کروڑ برآمد کیے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کی سالانہ ریکوری میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، 2017ء کے بعد 368 فیصد، وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد میں سالانہ 336فیصد، انکوائریاں نمٹانے میں سالانہ 62فیصد، سالانہ مکمل کی گئی تفتیش میں 23فیصد اضافہ ہوا،نیب نے 2000-16کے دوران 14ارب 15کروڑ 30 لاکھ روپے برآمد کیے اور 2017ء سے تاحال 6ارب 62کروڑ 40لاکھ روپے برآمد کیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہورکی مختلف کیسزمیں ریکورکی گئی رقم کی تفصیلات کے مطابق سالانہ ریکوری 2017ء کے بعد 4ارب 14کروڑ ہو گئی، 2016ء تک نیب کی سالانہ ریکوری 885ملین تھی، نیب نے 2000-16کے دوران 14ارب 15کروڑ 30لاکھ روپے برآمد کیے اور 2017ء سے تاحال 6ارب 62کروڑ 40لاکھ روپے برآمد کیے۔نیب لاہور کی وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد میں سالانہ 336فیصداضافہ ہوا، 2000-16 کے دوران 1533گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے جو سالانہ 95تھے ، 2017ء سے اب تک 663 گرفتاری وارنٹ جاری کیے، 2017ء سے اب تک سالانہ وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد 414 ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیب لاہورنے 2000-17کے دوران 1076وارنٹ گرفتاریوں پرعملدرآمد کیا جو 2000-16تک سالانہ 67تھا۔ 2017ء سے اب تک وارنٹ گرفتاریوں کی سالانہ تعداد 253ہوگئی۔ وارنٹ گرفتاریوں پرعملدرآمد میں سالانہ 278 فیصد اضافہ ہوا۔نیب لاہورنے 2000-16تک 1958 انکوائریوں کا حکم جاری کیا، سال 2017ء سے اب تک سالانہ انکوائریوں کی تعداد 170 ہوگئی۔ نیب لاہورنے 2000-16تک 1754 انکوائریاں نمٹائیں۔

سال 2017ء سے اب تک 285 انکوائریاں نمٹائیں،سال 2000-16کے دوران 110 انکوائریاں سالانہ نمٹائیں اور انکوائریاں نمٹانے میں سالانہ 62 فیصد اضافہ ہوا۔نیب لاہورنے سال 2000-16کے دوران 1064 تفتیش مکمل کیں، سال 2017ء سے اب تک 139 تفتیش مکمل کیں، سال 2000-16کے دوران سالانہ 67 تفتیش مکمل کیں۔ نیب لاہور نے 2017ء سے اب تک سالانہ 87 تفتیش مکمل کیں۔ نیب لاہور کی سالانہ مکمل کی گئی تفتیش میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

نیب لاہور نے 2000-16تک 723ریفرنس دائر کیے اور 2017ء سے اب تک 80 ریفرنس دائرکیے، نیب لاہور کی 2000-16تک دائر کیے گئے سالانہ ریفرنس کی تعداد 45 تھی، 2017ء سے اب تک دائرسالانہ ریفرنسز کی تعداد بڑھ کر50 ہو گئی اور 2000-16تک ریفرنسز پر فیصلوں کی تعداد سالانہ 22تھی۔ نیب لاہورکے 2017ء سے اب تک ریفرنس پرفیصلوں کی تعداد 26ہو گئی۔ ریفرنسز پرفیصلوں کی تعداد سالانہ 18فیصد ہو گئی، نیب لاہورکے 2017ء سے اب تک 404وارنٹ گرفتاریوں پرعملدرآمد ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں